حکومت نے جنوبی پنجاب اوربہاولپورکیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا،سراج الحق

Jun 16, 2019

بہاولپور(بیورورپورٹ) امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اخترکی وفات پرمنعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرسیدوسیم اخترانسانیت سے پیار اورجدوجہد اسلام کانام ہے وہ بزرگوں نوجوانوں بچوں مسلمانوں غیرمسلموں حتی کہ پاکستان کے ہرشہری کیلئے دینی معاشرتی اورسیاسی لیڈر تھے ان کی وفات سے ہمارادینی قومی اورسیاسی نقصان ہواہے تعلیمی اداروں میں ناظرہ اورترجمہ کیساتھ قرآن مجید کی تعلیم کابل پارلیمنٹ سے پاس کراکرانہوںنے پاکستانی قوم پربہت بڑااحسان اورآخرت سنواری ہے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق ،صوبائی وزیرسمیع اللہ چوہدری ، ڈاکٹرمحمدافضل ایم پی اے، احسان الحق چوہدری ایم پی اے، امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشیدترابی، سابق میئر عقیل نجم ہاشمی، سابق صدرچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اعجاز ناظم، ڈاکٹرمحمداشرف، صدرڈ سٹرکٹ بار میاں محمداظہر، خواجہ معین الدین کوریجہ، پروفیسر شیخ محمدیعقوب، پروفیسرمظفرعلی ظفر، مفتی محمدارشاد، ڈاکٹرمحمداشرف، تابش الوری، پرنسپل کیوایم سی پروفیسرڈاکٹرجاویداقبال، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی صدرجام حضوربخش، صدر پریس کلب نصیراحمدناصر اوردیگرنے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ آج کے مجمع کودیکھ کرمحسوس ہوتاہے کہ ڈاکٹرسیدوسیم اخترسیاسی وابستگی کے علاوہ بھی بہاولپورکی عوام کے دلوں میں بستے تھے انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب اوربہاولپورکیلئے بجٹ میں کچھ نہ رکھاہے ڈاکٹرسیدوسیم اختر اگرزندہ ہوتے تواس علاقہ کی عوام کی محرومیوں کیلئے چوکوں اورچوراہوں پرعوام کے حقوق کی آواز بلندکررہے ہوتے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہاکہ ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے اپنی نیک اولاد چھوڑی ہے وہ ان کیلئے بہت بڑااثاثہ ہیں لیکن ان کی وفات سے بہاولپورکے عوام محسن انسانیت سے محروم ہوچکے ہیں سابق میئرعقیل نجم ہاشمی نے کہاکہ ڈاکٹروسیم اخترنے بہاولپورکی عوام کیلئے پینے کے پانی اورسیوریج کے نظام کیلئے ان کی بڑی مددکی خواجہ معین الدین کوریجہ نے کہاکہ انہوںنے سیلاب کے دنوں میں دیکھاکہ وہ پانی کے اندرلوگوں کی مددکررہے ہیں پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرجاویداقبال نے کہاکہ ڈاکٹرسیدوسیم اختر نے بہاولپوروکٹوریہ ہسپتال کیلئے بے تحاشہ خدمات سرانجام دی ہیں کارڈیک سنٹر ، بون ٹرانس پلانٹ اوردیگرشعبہ جات کی تکمیل ان کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے۔ شرکا سیمینار کی قرارداد کے مطابق بون میروٹرانس پلانٹ بلاک کانام ڈاکٹرسیدوسیم اختربلاک رکھاجائیگا ڈاکٹروسیم اخترکے بھائی ڈاکٹرسیدذیشان اخترنے اپنے خطاب میں ڈاکٹرسیدوسیم اختر کے مشن کوآگے بڑھانے کاعزم کااظہارکیا ڈاکٹرسیدوسیم اخترکے فرزند ارجمند ڈاکٹرسیدعمرعبدالرحمن نے کہاکہ مجھے آج احساس ہواہے کہ ڈاکٹرسیدوسیم اخترکی وفات کادکھ جتنا ہمیں ہواہے اس سے بڑھ کربہاولپورشہرکی اس عوام کوہواہے لگتاہے قریب کے اختتام پرڈاکٹرسیدوسیم اختر کے بھائی سیدذیشان اخترکومجلس شوری جماعت اسلامی کے فیصلے مطابق ڈاکٹرسیدوسیم اخترکے عہدے پرکام کرنے اورذمہ داریاں سنبھالنے کے فرائض سوپنے گئے آخرمیں ان کی مغفرت کیلئے رہنماجماعت اسلامی محمدمقصود نے دعابھی کرائی۔

مزیدخبریں