جدہ (این این آئی) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے ثامر السبھان نے مشرقی فرات میں معاونت کیلئے شام کے علاقے دیرالزور کا دورہ کیا اور وہاں امریکی نائب وزیر خارجہ گویل رابیون، امریکی سفیر ویلیم روپک اور دیر الزور کے اہم قبائلی رہنمائوں اور انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ اور شدت پسند گروپ کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے میں معاونت کے ساتھ مشرقی فرات کے علاقوں میں انسانی بہبود کے منصوبوں میں معاونت پر بات چیت کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ثامر سبھان اور دیگر عہدیداروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرق فرات کے علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔