معیشت میں بہتری کیلئے بجٹ پرنظرثانی کی ضرورت ہے:لاہورچیمبرآف کامرس

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے قومی و صوبائی اسمبلیوں پر زور دیا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے قبل ان معاملات کو ضرور درست کیا جائے جنہوں نے تاجر برادری کو پریشان اور خوف و ہراس میں مبتلا کررکھ ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ بہترین معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بجٹ کے تمام پہلوئوں کو ایک مرتبہ غور سے دیکھا جائے، جن معاملا ت پر کاروباری برادری کو تحفظات ہیں وہ حکومت کی معاشی بحالی کے لیے کوششوں کو متاثر کیے بغیر بھی درست کیے جاسکتے ہیں، درستگی کیے جانے سے تاجر برادری اور حکومت دونوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ایکسپورٹ سیکٹر سے زیر ریٹنگ کی سہولت واپس لیے جانے پر کاروباری برادری کو بہت تحفظات ہیں۔ پنجاب بجٹ بارے میں انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن