لاہور (نمائندہ خصوصی )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بین الاضلاعی چور گینگ کی گرفتاری پر ڈولفن سکواڈ کے سیکٹر انچارجزاور ٹیموں کو شاباش دی ۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرف سے ہربنس پورہ کے علاقہ میں ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہونے کی نشاندہی کی گئی ،ڈولفن سکواڈ نے جعلی نمبر پلیٹ والی کار کا تعاقب کر کے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔تاہم ڈولفن سکواڈ کی ٹیموں نے ملزمان کو حراست میںلے لیا۔ گرفتار ملزمان رفیق اور امیر سا بقہ ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو متعدد مقدمات میںمطلوب ہیں۔
بین الاضلاعی چور گینگ کی گرفتاری ،ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن کی کارکردگی کوسراہا
Jun 16, 2019