پولیس افسر ان و اہلکار وںکوعلاج معالجہ کیلئے تمام مالی وسائل فراہم کرینگے:ڈی آئی جی آپریشنز

لا ہو ر (نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام افسر ان و اہلکار وںکو علاج معالجہ کیلئے تمام مالی وسائل فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزپنے دفتر میں تھانہ ٹبی سٹی کے کینسر کے مرض میں مبتلا سب انسپکٹر حاجی محمد لطیف شاہد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے سب انسپکٹر محمد لطیف کی تیمارداری کی اور علاج معالجہ پر آنے والے 5 لاکھ 10 ہزار روپے کے اخراجات کی نقد ادائیگی بھی کی ۔ یاد رہے کہ سب انسپکٹر محمد لطیف 2016ء میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ قبل ازیںبھی محکمہ پولیس نے محمد لطیف کو2 لاکھ84 ہزارروپے علاج معالجہ کیلئے فراہم کئے ۔

ای پیپر دی نیشن