گلالئی اسماعیل کیخلاف کیس ، درخواست گزار نے عدالت میں بیان قلمبند کروا دیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گلالئی اسماعیل کیخلاف کیس میں درخواست گزار نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا ۔ فرشتہ قتل کے معاملے پر پی ٹی ایم ورکر گلالئی اسماعیل کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد عطا ربانی نے کی۔درخواست گزار صوبیدار ریٹائرڈ محمد حسین نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ درخواست گزار صوبیدار ریٹائرڈ محمد حسین اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وقت کی کمی کے باعث سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن