قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھیں گے،لبنانی صدر

Jun 16, 2019

بیروت (صباح نیوز)لبنان کے صدر میشل عون نے فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں مستقل آباد کاری اور امریکا کے نام نہاد صدی کی ڈیل منصوبے پرعمل درآمد قبول نہیں کیا جائے گا۔سابق وزیر رینو موسولیہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ان کے ملک کا موقف واضح ہے، ہم قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کی حمایت جاری رکھیں گے اور فلسطینی پناہ گزینوںکے حق واپسی کے لیے زور دیتیرہیں گے۔لبنانی صدر اور موسولیہ کی قیادت میں ملنے والے وفد نے خطے کی موجودہ صورت حال، شامی پناہ گزینوں کی ان کے ملک واپسی کے لیے ہرممکن اقدام کریںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے اپنے ملک کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں مستقل آباد کاری کی کوئی تجویز قبول نہیںکی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسئلے کا جلد از جلدسیاسی حل ضروری ہے، شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو مزید انتظار نہیں کرانا چاہیے۔

مزیدخبریں