سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید شوذب حسین شاہ نے پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عمرانی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اب نیب اورحکومت کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت پیپلزپارٹی کے خلاف فسطائی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے پیپلزپارٹی ایسے اوچھے اورمکروہ ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں اپنے مذموم اور مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انارکی پھیلانا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ قومی اورپنجاب کے بجٹ سے بے روزگاری مہنگائی کا سیلاب آئیگااور غریب عوام کو جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوجائیگا بجٹ مجبور،غریب کی خودکشیوں میں اضافے کا سبب بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد منشاء سٹی صدر، محمد سلیم ایم اے، خان ارشد خان، تنویر سلمون ہیپی ، سانول صدیق وائیں، محمد اسلم بھٹی، چوہدری ارشاد انجم ایڈووکیٹ اور محمد صدیق وائیں بھی موجود تھے۔