چوروںکے کٹہرے میں آنے سے وزیراعظم کا وعدہ وفا ہوگیا :سرفرازنیازی

Jun 16, 2019

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ نیب زدگان کا آئین اورقانون کے شکنجے سے نکلنا آسان نہیں،وہ این آراوکی آڑ میں راہ فرارکیوں تلاش کررہے ہیں۔ قومی چوروںکوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے نڈراوراصول پسند وزیراعظم عمران خان نے اپناایک اوروعدہ وفاکردیا۔ نوازشریف اورآصف زرداری ان دنوںجس صورتحال سے دوچارہیں اس کاانہیں قطعاًاندازہ نہیں تھا۔

مزیدخبریں