شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )نئے تعینات ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ مقصود احمد لون نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے انہوں نے اپنے آفس میں تعارفی میٹنگ کی جس میں انسپکٹر محمد اعظم بسرائ،انسپکٹر ہیڈ کوارٹر غلام میراں، انچارج لائسنسنگ برانچ محمد ظفر، سب انسپکٹر محمد فہد، کاظم علی بھٹی سمیت دیگر ٹریفک افسران نے شرکت کی جن سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ کام چوری کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی ۔ لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائیگی ۔
کام چوری کا مظاہرہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں :مقصود احمد لون
Jun 16, 2019