جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری خلیل احمد ورک نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام سڑکوںپرنکلنے کیلئے تیار ہو چکے ہیں وہ قائد میاں نواز شریف کے ایک اشارے کے منتظر ہیں ، عوام کی حکمرانوں سے بیزاری واضح ہے اور وہ ان سے جلد از جلد نجات چاہتے ہیں‘پوری قوم حکومتی پالیسیوں سے بدظن دکھائی دے رہی ہے ۔