لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ احتساب سب کا اور بے لاگ ہونا چاہئے۔ احتساب سے ملک ترقی کرے گا۔ اس عمل میں جانبداری کا شائبہ بھی نہیں ہونا چاہئے۔ کرپشن کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔ ملک کا ہر طبقہ احتساب چاہتا ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں کوئی بھی قانون سے بڑا نہیں ہے۔ شفاف اور غیرجانبدار احتساب کے ذریعے ہی قائدؒ اور اقبالؒ کے پاکستان کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والا ہر شخص احتساب کے دائرے میں آنا چاہئے۔ جمہوریت کو استحکام کیلئے بھی اسی اصول پر عمل کیا جائے۔ سیاسی قیادت جمہوریت کے ثمرات عوام تک منتقل کریں۔ جب تک عوام کو ریلیف نہ ملے کوئی نظام کارگر نہیں ہو سکتا۔