رائے ونڈ (نامہ نگار) رہنماء پیپلزپارٹی رانا جمیل احمدمنج نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب چاہے حکومت گراسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور عمران خان کے پاکستان میں کوئی فرق نہیں ہے،یہاں بھی عدلیہ خود مختار نہیں ،میڈیا پر پابندی ہے جج صاحبان کو سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے،نیب کو مشرف نے سیاسی انتقام کے لیے بنایا ،حکومت نیب کے ذریعے تمام مخالفین کو بلیک میل کر رہی ہے،پیپلز پارٹی ہر محاذ پر لڑے گی ، حکومت کے خلاف ملک گیر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پیپلز پارٹی رہنما ء نے کہا کہ قرض لینے کا مقصدکمیشن بناناہے ، فریال تالپور کو صوبائی بجٹ کے روز گرفتار کرنے کا مقصد عوام کی توجہ معاشی قتل سے ہٹانا ہے ، آئی ایم ایف کے حکم پر عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ہے۔