پنجاب کا بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے:نزہت عامر

لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت عامر صادق نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ بھی وفاق کی طرح الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔پنجاب کے بجٹ میں خواتین کے استعمال کی تمام اشیاء پر مزید ٹیکس لگادیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے محروم اور پسے ہوئے طبقات کو بجٹ میں نظر انداز کیا ہے۔ٹیکسوں کی بھرمار متوسط طبقے کیلئے زہر قاتل ثابت ہو گئی۔حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے نہیں کیا۔ نزہت صادق نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ محنت و جدوجہد سے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا لیکن ان نالائق حکمرانوں نے پاکستان پر دوبارہ وہی بحران مسلط کردیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...