کرپٹ عناصر کی گرفتاریاں خوش آئند ہیں :رانا وحید احمد

Jun 16, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کو دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے حکومت کا آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری بھی کوئی عمل دخل نہیں ہے یہ نیب حکام کا اقدام ہے جس کا یہ احتساب ادارہ مکمل آئینی و قانونی حق رکھتا ہے، اپنے ایک بیان میں رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کی گرفتاریاں خوش آئند ہیں اس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور لوٹی گئی دولت واپس قومی خزانے میں لائی جاسکے گی دیگر کرپٹ سیاستدانوں کو بھی اپنی گرفتاریوں کیلئے تیار رہنا چاہئے کس کومعافی نہیں ملے گی انہیں آج نہیں تو کل جانا ہی پڑے گا ،انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے بہت جلد کرپشن کا گند صاف کر دیاجائے گا پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلا عوام دوست بجٹ پیش کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے ماضی میں غریبوں کو نذرانداز کیا جاتا رہا اور امیروں کو مراعات دی جاتی رہیں۔

مزیدخبریں