مستحق افراد کیلئے راشن کارڈ سکیم حکومت کا انقلابی قدم ہے:ملک اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کے ضلعی رہنما حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ 10 لاکھ مستحق افراد کی خوراک کیلئے راشن کارڈ سکیم تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی قدم ہے حکومت نے بجٹ میں سماجی تحفظ کے پروگرام پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انتہائی غریب، مسکین، یتیم، بیوائوں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک محمد اقبال نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنا اور غریبوں کی خدمت کرناوزیر اعظم عمر ان خا ن کا مشن رہاہے جسے وہ آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں اس مقصد کیلئے پورے سسٹم کو غریب دوست بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں حکومت صحت کے شعبہ میں اصلاحات لانے اور غریب عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ان تمام اقدامات اور کوششوں کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے کیونکہ عوام کو راحت اور ریلیف پہنچانا ہی حکومت کا اصل ہدف ہے۔

ای پیپر دی نیشن