معیشت کی بحالی کیلئے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی :کمشنر ایف بی آر

Jun 16, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر ایف بی آر فضہ بتول نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی سکیم دیکر سرمایہ کاروں ،تاجروں ،صنعت کاروں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے کا ایک آسان راستہ دیدی ہے جس سے تاجر برادری بھرپور فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں جس کیلئے وزیراعظم نے 30 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے اس کے بعد 4 فیصد کی بجائے تاجروںسے 10 فیصد ٹیکس وصول کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی شادی ہال میں ایمنسٹی سکیم سے متعلقہ آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ، چیئرمین سپریم کونسل حاجی غلام نبی ورک ،امجد نذیر بٹ،ماجڈ منظور کاہلوں،چودھری زبیر احمد، حاجی اسحق ولانہ ،ڈاکٹر طارق محمود، انسپکٹر ریاض شاہد، محمدشفیق چودھری سمیت72 سے زائد تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور وکلاء اور سول سوسائٹی کی بڑی تعدادموجود تھی۔ فضہ بتول نے کہاکہ موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا مثبت اور تعمیری کردارادا کرنا ہوگا اس میں انفرادی نہیں بلکہ قوم کا اجتماعی مفاد مضمر ہے ماضی میں ٹیکس چوری کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا اب حکومت کی ہدایت پر معیشت کی بحالی کیلئے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی ہے جس سے سرمایہ کار 30 جون تک اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر کرکے ٹیکس نیٹ ورک میں آسکتے ہیں ۔

مزیدخبریں