ملک کو قائد اور اقبال کے وژن کی ضرورت ہے: قمر الزماں بابر

لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائدؒ اور اقبالؒ کے وژن کی ضرورت ہے۔ قائداعظمؒ نے اتحاد‘ ایمان اور تنظیم کے سنہرے اصول دیئے جن پر عمل کر کے ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے معاشرے کا ہر فرد تحریک پاکستان کا جذبہ اپنائے اس وقت 7 برس کی مختصر مدت میں مسلمانوں نے الگ وطن حاصل کر لیا تھا۔ ارشاد عالم شاد‘ چودھری لئیق احمد‘ اسامہ بابر‘ تنزی الزماں‘ امجد عبید‘ آغا شوکت‘ مکرم شاہ نقوی نے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیکر حاصل کیا گیا۔ قائداعظمؒ کے بعد قومی قیادت کا فقدان رہا۔ تعلیم پرتوجہ نہ دینے کی وجہ سے ملک ترقی نہ کر سکا آج بھی اگر فروغ علم پر فوکس کیا جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔ اجلاس میں خالد محمود‘ اعجاز احمد‘ وقار احمد‘ نور حسین‘ منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن