دہشتگردی واقعات میں فوج کو نشانہ بنانا گہری سازش ہے:بشارت علی رحمانی

Jun 16, 2019

کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی بشار ت علی رحمانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں پاک فوج کو نشانہ بنانا دشمن کی شازش ہے قو م متحد ہو کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائے گی پاکستان کے دفاع کی خاطر ہم ایک ہیں اور سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کا مقابلہ کریں گے دہشت گرد بہادر قوم اور فوج کو ڈرا نہیں سکتے پاک فوج ،پولیس ،قانون نافذ کر نے والے اداروں نے دہشتگردی کیخلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی خاطر لازوال قر بانیاں دی ان شہدا ء کو قو م سلام پیش کر تی ہے انہوں نے کہا آصف زرداری ،باجی تالپور اور حمزہ شہباز کی گرفتاریاں ملک و قو م کیلئے نیک شگون اور بڑی کامیابیاں ہیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کر پشن میں ملوث اپنے لیڈروں کی گرفتاریوں پر احتجاج کر نے والے چند عناصروں کو شرم آنی چاہئے یہ احتجاج کر نے والے بھی ملک و قوم کو لوٹنے والوں کے جرم میں برابر کے شریک اور ساتھی ہے ۔

مزیدخبریں