کھلی کچہریوں کا مقصد بجلی صارفین کے مسائل ترجیحاً حل کرنا ہے: چودھری رشید

Jun 16, 2019

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر پاور عمر ایوب اور سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کے احکامات کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے لیسکو بھر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اسی سلسلے میں لیسکو کی تھرڈ سرکل میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر چودھری محمد رشید نے مغل پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں ایکس سی این او ایس ڈی اوز کی کھلی کچہری میں حاضر رہنے کا پابند بنایا لیسکو کی تھرڈ سرکل کی کھلی کچہری میں درجنوں صارفین نے مسائل کے حل کیلئے لیسکو حکام کو درخواستیں دی ایس ایس ای چودھری محمد رشید نے صارفین کے مسائل موقع پر سنیں اور حل کرنے کے احکامات جاری کئے مزید برآں کھلی کچہری میں نئے کنکشنز کی درخواستیں بھی موصول ہوئی جن کے آن لان سسٹم کے تحت فوری ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے گئے چودھری رشید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد سائلین کے مسائل ایک جگہ فوری حل کرکے ان کو دفاتر کے بار بار چکروں اور زحمت سے بچانا ہے چودھری رشید کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے سلسلے میں علاقہ بھر کی مساجد میں اعلان کروانے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں پر بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے۔

مزیدخبریں