اشرافیہ کا بجٹ اور لفظوں کا گورکھ دھندہ ہے: محفوظ مشہدی‘سردارخان

Jun 16, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما ئے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی اورجے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔یہ اشرافیہ کا بجٹ اور لفظوں کا گورکھ دھندہ ہے۔ بجٹ ایم ایف کی نگرانی میں آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیار کرکے عالمی ایجنڈے کے تحت مسلط کی گئی حکومت کے سلیکٹڈ وزیراعظم کے حوالے کر دیا ہے۔اس بجٹ کا غریب سے کوئی لینا دینا نہیں۔ صرف تاجروں اور صنعت کاروں کے کچھ حدتک مقاصد کو پورا کرنے کے لیے وفاقی بجٹ دیا گیا ہے۔ تمام شعبہ جات اور عوام ،جب سے یہ حکومت مسلط کی گئی ہے نظر انداز کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو تنخواہوںمیں اضافے سے محروم رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں