گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محسن رضا خاں کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔مرحومہ کو واپڈا ٹاون لاہور کے قبرستان میں میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں گیپکو اور واپڈا کے اعلی افسران، بیورو کریٹس،علما، وکلائ، سول وفوجی افسران، سول سوسائٹی، انجینئرز، ڈاکٹرز گیپکو افسران و ملازمین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔