گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آرپی او ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ نڈر ،دلیر، بہادر، ایماندار اورمحنتی پولیس افسران و جوان نہ صرف قابل احترام ہیں بلکہ اپنے محکمہ کے ماتھے کا جھو مر ہیں ۔ جو ہر قسم کے مشکل حالات میں ا پنی خدا داد صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے مخلوق خدا کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور محکمہ کی عزت و توقیر کا موجب بنتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ اروپ گوجرانوالہ کے اے ایس آئی قمرالزمان ، کنسٹیبلز شاہد عباس اور محمد عرفان کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیتے ہوئے کیا۔
ایماندارپولیس افسر‘ اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھو مر ہیں:آر پی او گوجرانوالہ
Jun 16, 2020