لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود اور کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی زیر صدارت محکمہ خوراک میں شوگر سے متعلقہ امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔میٹنگ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں صارفین کو چینی کی 70روپے فی کلو میں فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا اورچینی کی سپلائی کو بہتر بنانے کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اراکین نے چیئرمین نعمان احمد خان کی سربراہی میں ویڈیو لنک سے شرکت کی جبکہ کین کمشنر پنجاب ندیم عباس بنگو،ڈی جی انڈسٹری رانا عبدالشکور اور ایس ایس پی ڈسپلن لاہور عبادت نثار بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن نعمان احمد خان نے کہا کہ پنجاب کی شوگر ملز صارفین کو 70روپے فی کلو میں چینی کی دستیابی کیلئے کوشاں ہوں گی۔قبل ازیں سیکرٹری خوراک کی جانب سے کمشنر لاہور ڈویڑن کو شوگر کی ڈیمانڈ وسپلائی میکنزیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چینی کی 70روپے کلومیں فروخت یقینی بنائی جائے:وقاص علی محمود
Jun 16, 2020