بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانا زیادتی ہے :اظہر قیوم ناہرا

ایمن آباد (نامہ نگار ) مافیا دوست حکومت نے بجٹ میں بھی مافیا کو سپورٹ کیا ہے۔ غریب ملازمین اور عام آدمی کو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہو گا یہ باتیں مسلم لیگی رہنما ایم این اے اظہر قیوم ناہرا ‘ چوہدری اقبال گجر اورچوہدری قیصراقبال سندھونے حلقہ کے ورکروں سے دوران گفتگو کہیں انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھا مافیا تنا مضبوط ہے کہ حکومت انکے خلاف کارروائی کرنے سے بے بسی کا اظہار کر رہی ہے چینی ‘ آٹے ‘ ادوایات‘ مرغی کا گوشت ‘ تیل یا پھر بجلی گیس کے نرخوں کے بڑھنے کی بات کی جائے تو حکومتی ترجمان یہ کہہ کر کہ یہ سب کچھ مافیا کر رہا ہے بات ٹال دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن