اغواء برائے تاوان،پولیس مزاحمت کیسوں کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے اغواء برائے تاوان،پولیس مزاحمت کیسوں کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ ٹمن چکوال میں اغواء برائے تاوان کے درج مقدمہ میں ملوث تجمل حسین کیس ،تھانہ ریس کورس میں پولیس مذاحمت کے درج مقدمہ میں ملوث ملزمان رشید وغیرہ کے کیسوں کی سماعت 22جون ،تھانہ ائیر پورٹ میں پولیس مزاحمت کے درج مقدمہ میں ملوث ملزمان اکرام تبریز وغیرہ کے کیس کی سماعت 23جون ،تھانہ صدر جہلم میں اغواء برائے تاوان کے درج مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد عمران وغیرہ کے کیس کی سماعت 20جون ، تھانہ اے این ایف میں اے این ایف اہلکاروں سے مزاحمت کے درج مقدمہ میں ملوث ملزمان عمر فاروق وغیرہ کے کیس اور تھانہ سی ٹی ڈی میں بارود برآمدگی کے درج مقدمہ میں ملوث ملزمان انعام اللہ وغیرہ کے کیسوں کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔انسدا دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ قمر الزمان نے سانحہ راجہ بازار کیس میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانت کے متعلق کیس کی سماعت وکلاء پیش نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ پیشی تک ملتوی کردیہ ہے ،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ گنج منڈی میں سانحہ راجہ بازار کے درج مقدمہ میں ملوث ملزمان اسد عباس ،طیب منیر کی عبوری ضمانت کے متعلق سماعت ہوئی ،جو وکلاء کی ہڑتال کے باعث 20جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبد الرحیم نے نفرت انگیز مواد برآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے،جبکہ دوسرے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ،گذشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں نفرت انگیز مواد برآمدگی کے درج مقدمہ میں ملوث ملزم سید جرار عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،ملزم نے اپنے کونسل کے زریعے درخواست ضمانت دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیاہے،جبکہ سی ٹی ڈی میں نفرت انگیز مواد برآمدگی کے درج مقدمہ میں ملوث ملزم محمد صدیق کے کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی کردی ہے۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو بری کردیاہے،گزشتہ روز عدالت میں تھانہ اے این ایف میں 1200گرام آئس اسلام آباد سے سعودی عرب سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث محمد سلیم کے کیس کی سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم کو بری کردیاہے

ای پیپر دی نیشن