خانیوال (نمائندہ خصوصی) کسان اتحاد پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام اللہ خان پاندہ نے کہا کہ کسان اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے کل واپڈا آفس کے سامنے کفن پوش دھرنا دیں گے۔ واپڈا افسران، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او کسان دوست پالیسی کا کردار ادا کریں، کسانوں کو پہلے ناقص بیچ او رٹڈی دل سے کپاس کو نقصان ہوا مہنگائی حد سے بڑھ گئی بجٹ میں کسانوں کو ریلیف نہ دینا بھی کسانوں کا قتل ہے بلوں کی ادائیگی کے باوجود ٹرانسفامر اتارنا زیادتی ہے۔