قصور(نمائندہ نوائے وقت) گردونواح میں دو مختلف دو واقعات میں دو جواںسالہ لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا ۔ساندہ چستانہ کی رہائشی سمینہ بی بی نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ میں درخواست دی ہے کہ اسکی پندرہ سولہ سالہ بیٹی رخسانہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ مصطفی گھر آیا اور اسے اغوا کرکے لے گیاجبکہ نظام پورہ چک2 میں سلامت اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور سولہ سترہ سالہ نازیہ بی بی کو گھر سے اغوا کرکے لے گیا ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔