خانپوربگاشیر(خبرنگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفرگڑھ جج چوہدری مظہر حسین نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کو پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد طارق رشید قمر ان کے ہمراہ تھے۔فاضل جج نے نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، قیدیو ں کے کچن کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور 11معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات صادر کیے۔