لڑکی ، نوجوان اورخاتون و بچوں کے اغوا کے الزام میں20افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر) صدر پولیس کو جاوید نے بتایا کہ صبح نماز پڑھ کر گھر واپس آیا تو میری ہمشیرہ 22سالہ مناہل موجود نہ تھی جس کو بڑا تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا معلوم ہوا کہ میری ہمشیرہ کو ملزم خرم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے بعد ازاں ملزم خرم کے گھر پہنچے جس نیہمشیرہ کو اغوا کرنا تسلیم کیا ۔ تھانہ کو محمد افضل نے بتایا کہ میرے بیٹے خرم پر الزام تھا کہ جاوید کی بیٹی مناہل کو بھگا لیا ہے جس کی پنچایت میں شامل ہونے کے لئے اپنے بیٹے اظہر کے ہمراہ حسن شاہ کے پاس جارہے تھے کہ راستہ میں ملزم جاویداحمد ، رحیم بخش ، مشتاق احمد، فاروق اپنے دس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نے روک کر بیٹے اظہر کو زبردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن