ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملازمین کا بجٹ کے خلاف دفتر میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج۔ مزدور دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ،حکومت کو ملازمین کو مراعات دینا ہونگی ،ریلوے یونین اتحاد تفصیل کے مطابق ریلوے یونین اتحاد کے رہنماؤں کی اپیل پر پورے ملتان ڈویثزن میں ریلوے ملازمین نے احتجاج کا آغاز کرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں اور حکومتِ وقت کو ان کے وعدے یاد کرائے اور کہا اس حکومت نے تو پہلے مہنگائی اتنی کر دی کہ مزدور کا جینا محال ہو چکا ہے ادویات کی قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ اور ضرویات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی دو سو فیصد اضافہ کریا ہے اور اس بجٹ میں ملازمین اور ان کے بچوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔
اس موقع پر ریلوے اتحاد کے رہنما سلیم چشتی نے بتایا کہ آج مرکزی رہنما طفیل خان بادوزئی‘محمد ایوب مغل‘رانا محمد شریف‘ظفر اقبال جوئیہ‘عابد بلوچ‘چودھری محمد اجمل و دیگر اس بندر بانٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اور پریس کانفرنس میں اگلے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔