مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیل نے اپنے صیہونی عزائم کی تکمیل کیلئے گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیاں بسانے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی حکومت گولان ہائٹس پر 300 یہودی خاندانوں کو آباد کرے گی۔اسرائیل گولان ہائٹس پر یہودی بستیاں بسانے کے منصوبے پر 23 ملین ڈالر خرچ کریگا۔ اسرائیل نے 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا۔ اسرائیل نے اظہار تشکر کے طور پر یہودیوں کی آبادکاری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھنے کی منظوری بھی دی تھی۔ اسرائیل نے 1967کی عرب اسرائیل جنگ میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا۔
اسرائیل کا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر بھی یہودی بستیاں قائم کرنے کا اعلان
Jun 16, 2020