خوشاب (نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے 4 بھتیجیوں کو قتل کر دیا۔ تھانہ صدر جوہر آباد کی حدود چچا کی فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی چاروں بہنیں ہیں۔ جن میں بشریٰ‘ شازیہ‘ سلطانہ اور نسرین شامل ہیں۔ 3 بہنیں شادی شدہ تھیں جبکہ ایک کنواری ہے۔ مبینہ ملزم واردات کے بعد موقع پر فرار ہو گیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔