پی سی بی کا پانچ سالہ منصوبہ 2019ء میں تیارکرلیا تھا:وسیم خان

Jun 16, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ یہ پانچ سالہ منصوبہ سال 2019 میں تیار کرلیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کا انتظار کیاجارہا تھا، انہیں خوشی ہے کہ رواں سال فروری میں اس کی منظوری مل گئی تھی اور اب وہ باضابطہ طور پر اس کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2019-23 حکمت عملی میں شامل متعدد نکات پر گذشتہ سال سے کام جاری ہے اور وہ اس حوالے سے جاری پیش رفت پر بہت مسرور ہیں۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایک واضح، دلچسپ اور قابل حصول روڈمیپ کی تیاری بہت اہم تھی تاکہ پی سی بی کا عملہ ہی نہیں بلکہ شائقین اور اس کے اسٹیک ہولڈرز بھی ہماری سمت کا واضح تعین کرسکیں۔ چیف ایگزیکٹیو پی سی بی نے کہا کہ ان اسٹریٹجک منصوبوں کی کاغذی طور پراہمیت اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ انفرادی طورپراس نقطہ نظر کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے جوابدہ نہیں ہوا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی کا ایک مربوط نظام مقررہ اہداف کے حصول میں ہماری ماہانہ پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں