اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیراسد عمرکا کہنا ہے کہ سال 2027 تک 7ہزار460 میگاواٹ قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ سی پیک پراجیکٹ کیلئے 77 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ کورونا وائرس سے ?نمٹنے کیلئے صوبوں سے مشاورت کے بعد 100 ارب روپے تک خرچ کئے جائیں گے۔اسلام آباد میں پی ایس ڈی پی پرمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کے فور منصوبہ جلد شروع جائے گا۔کراچی سرکلر ریلوے فیز ون کے پیسے ڈال دیے ہیں۔گرین لائن منصوبہ کیلئے 11 ارب روپے مخص کئے ہیں۔سی پیک کے منصوبے کیلئے نئے مالی سال میں 77 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔سی پیک کے 2ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کئے جائینگے۔تین ?خصوصی اقتصادی زونز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دھابیجی اقتصادی زونز کورونا ?وائرس کی وجہ سے رک گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے مالی سال میں ایم ایل ون کا تاریخی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔سال21-2020میں تین اہم ہائیڈل منصوبوں پر کام شروع ہوگا۔دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم اور داسو ڈیم سے 80 فیصد واپڈا کی استعداد بڑھ جائے گی۔2027 تک دیامر بھاشا ڈیم کا کام مکمل ہوجائے گا۔دیامر بھاشا ڈیم کی ری سٹیلمنٹ ?کیلئے 100 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔اسد عمر نے کہا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مشاورت کے بعد 100 ارب روپے تک خرچ کئے جائیں گے۔بلوچستان میں پانی کی فراہمی کیلئے نولانگ ڈیم پر کام شروع کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔سندھ بیراج کی فزیبلٹی کیلئے پیسے مختص کردیے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخواہ ریکارڈ کے مطابق اپنے حصے کا پانی استعمال نہیں کررہا جس کیلئے پلاننگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال وزارت منصوبہ بندی نے 444ارب روہے کا ترقیاتی فنڈ خرچ کیا ،رواں مالی سال وزارت منصوبہ بندی کا ترقیاتی کا بجٹ 551 ارب روہے تھا،اعلی تعلیم کیکئے اگلے سال 35ارب روپے رکھے ہین ،ترقیاتی بجٹ میں ہم سب سے زیادہ بلوچستان کو اہمیت دی ہے ،صحت کی بہتری کیکئے پچاس پچاس ارب روپے کی شراکت سے 100ارب روپے تجویز ہے ،کے پی میں ضم فاٹا علاقوں میں 100ارب خرچ کرینگے کراچی سرکلر ریلوے کا فیز ون شروع کرینگے ،اگلے سال سی پیک کے ایم ایل ون پر ائندہ سال کام شروع ہو جائے گا،اس سال سی پیک کے تین خصوصی اقتصادی زون پر کام شروع ہو جائے گا ،ان میں کے پی میں رشکی بلوچستان مین بوستان اور پنجاب میں فیصل آباد میں علامہ اقبال زون شامل ہین ،بھاشا مہمند اور داسو پن بجلی منصوبوں سے 7460میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اسد عمر احسن اقبال ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی بات کرتے ہیںوہ بجٹ بھی ایک ہزار ارب نہیں تھا جس ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی احسن اقبال باتین کرتے ہیں وہ وزارت خزانہ کی بکس میں 800ارب روپے تھااس 800 ارب روپے میں سے بھی ن لیگ کے دور میں 661 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال ہوئے تھے آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ پبلک نہ کرنے میں چین کے ساتھ تعلیقات کی حساسیت بھی ہے چین اس حوالے سے سی پیک کے تحت لگنے والے بجلی منصوبوں پر بات کیلئے تیار ہے اسٹیل مل پر میرا ایک موقف تھا اب کابینہ نے جو فیصلہ کیا ہے اسے قبول کرتا ہوں۔
سال 2027 تک 7ہزار460 میگاواٹ قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی،اسدعمر
Jun 16, 2020