کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو گھی اور فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی کی سفارش

Jun 16, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت صنعت و پیداوار نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو گھی اور فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ وزیراعظم نے گھی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ رمضان ختم ہو گیا لیکن اب تک قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔وزارت پیداوار نے قیمتیں کم نہ ہونے پر کمپیٹیشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ کمپیٹیشن کمیشن قوانین کے تحت گھی اور تیل ملزم مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ایف بی آرنے کووڈ19 کے بعد پام آئل امپورٹ پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی 30 جون تک ختم کردی ہے مگر اس کی کمی کا فائدہ بھی عوام کو نہیں دیا گیا۔وزارت پیداوار کے سروے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پال آئل 277 ڈالر فی ٹن سستا ہوچکا ہے۔عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قمیت 789 روپے فی ٹن سے کم ہوکر 512 ڈالر پر آگئی۔ وزارت کے تخمینہ کے مطابق فی کلو گھی کی قیمت میں 50 روپے کمی ہونی چاہیے تھی۔

مزیدخبریں