مٹی کاتیل،کروزآئل،پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیںبرابر مقرر کی جائیں

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت ) تحر یک استقلال پاکستان کے مرکزی صدر،معروف دانشور،اورقومی رہنماء حاجی رحمت خان وردگ نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکے بارے میںگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کومٹی کاتیل،کروزآئل،پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیںبرابرمقررکرنی چاہیںتھیں،جس و جہ سے پورے ملک میںپیٹرولیم مصنوعات میں ملا و ٹ ختم ہوکررہ جاتی،اورعوام کوصاف اورشفاف پیٹر و لیم مصنوعات میسرہوتیں،انہوںنے افسوس کاا ظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ لگتاہے حکومت یہ بات نہیں چاہتی کہ عوام کوپیٹرولیم مصنوعات صاف اور شفاف مہیاء ہوں،انہوںنے بتایاکہ مارکیٹ میں پیٹر ول ،ڈیزل اورمٹی کاتیل مقررکردہ ر یٹ پر لوگوںکودستیاب نہیںہے،یہی وجہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کومکس کر کے غیر شفاف پیٹرول مارکیٹ میں دیاجا رہا ہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے دورہ ٹیکسلاکے موقع پرنوائے وقت سے خصو صی گفتگوکرتے ہوئے کیا،حاجی رحمت خان ورد گ نے حکومت کوتجویزپیش کی حکومت اس معاملے میں سوچ بچارکرے اوربہترین پالیسی اپناتے ہو ئے پیٹرول،ڈیزل،مٹی کاتیل اورکروزآئل کاریٹ 65 روپے فی لیٹر یکساںمقررکرے،جس وجہ سے ملک بھرمیںپیٹرولیم میںملاوٹ ختم ہوکررہ جائے گی اورعوام کوتمام پیٹرولیم مصنوعات بہترین ،صاف اورشفاف میسرہو سکیںگی۔

ای پیپر دی نیشن