مندرہ ( نامہ نگار)مندرہ ،سکھو ،جاتلی ،چیک بیلی خان اوروڈالا آئیسکو سب ڈویژن صارفین کی سہو لت کے لیے بنائے جانے والا واپڈا مندرہ ڈویژن کا آفس یسریٰ کالج سواں راولپنڈی بنانے سے صار فین کو بجائے فائدہ کے الٹا نقصان ہو گا اورمندرہ ، سکھو ،جاتلی ، چیک بیلی خان اوروڈالاکے صارفین شکایات ،بل کی درستگی و دیگر بجلی کے ضروری کاموں کے سلسلہ میں کئی میل کی مسافت طے کر کے راو لپنڈ ی سوا ں جا کر اپنی شکایت درج کروا سکیںگے جو کہ صارفین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے چند ٹا ئوٹ مافیا اپنے چند ٹکوں اور سہولت کے لیے ہزاروں صارفین کو مستقبل میں مشکلات میں ڈالنے کے لیے اپنی مکمل تیاریوں میں مصروف ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں ہو گی مندرہ ڈویژن کو مندرہ کے مقام پر بنایا جائے جو سب کے لیے مرکزی حثیت کا حامل ہے اگر آئیسکو کے زمہ داران نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور نیا بنائے جانے والاواپڈ دویژن مندرہ کو سواں پنڈی شفٹ کیا تو اسکے خلاف اہلیان علاقہ کے صارفین ملکر احتجاج کریں گے ، ان خیالات کا اظہار علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخضیات شیر افگن قریشی ،عبد الرشید زرگر ،حسیب نذر قریشی ،پرو فیسر تنو یر اشرف قریشی ،سید ریاض حسین شاہ ،راجہ محمد عاقب ،راجہ جبران ، راجہ محمد ظہیر بھٹی ، ایم مقصود قریشی ،سید عامر عباس و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔