لاہور (وقائع نگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی) پنجاب کے بجٹ میں عدلیہ کیلئے رواں برس 28ارب 57کروڑ روپے رکھے گئے‘ جسے بعد میں کم کر کے 26ارب 68کروڑ 30لاکھ کر دیا گیا۔ جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 27ارب 73کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پولیس کے اخراجات جاریہ کا بجٹ 119.122ارب روپے مختص کیے گئے جو کہ رواں مالی سال کے پولیس کے لیے مختص 129.480ارب روپے کے نظر ثانی شدہ بجٹ کے مقابلے میں 10ارب روپے کم ہے ۔