لاہور (کامرس رپورٹر) ترقیاتی بجٹ کیلئے مجموعی طورپر 337 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ترقیاتی پروگرام میں 97ارب 66کروڑ روپے سوشل سیکٹر77 ارب 88 کروڑ روپے انفراسٹراکچر ڈویلپمنٹ، 17ارب 35کروڑ روپے پروڈکشن سیکٹر، 45 ارب 38کروڑ روپے سروسز سیکٹر،51 ارب 24 کروڑ روپے دیگر شعبہ جات، 47 ارب 50کروڑ روپے سپیشل پروگرام اور 25ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ پنجاب کے ذمے قرضے کے مجموعی حجم میں 8.5ارب روپے (.09فیصد) کمی ہوئی ہے اور ان کا حجم گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 954ارب روپے تھا‘ کم ہو کر 945.5 ارب روپے رہ گیا ہے۔ پنجاب کے ذمے قرضوں کے مجموعی حجم میں مقامی قرضوں کا حجم 6.7ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں کاحجم938.8ار ب روپے ہے جو گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بالترتیب8.7 ارب روپے اور 945.3 ارب روپے تھا۔