تمام ورکروں اورکارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پراگٹھا کرنا ہے، راشد محمود

Jun 16, 2020

گوجرخان(نامہ نگار) امیدوار برائے تحصیل صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ گوجرخان راشد محمودمنہاس نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیحات میںتمام ورکروں اورکارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پراگٹھا کرنا ہے نوجوانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی گزشتہ الیکشن میں جس طرح نوجوانوں نے یوتھ ونگ کے پرچم تلے عمران خان کو کامیاب کرایا اسی طرح میں اپنی یوتھ ونگ کا ترجمان بنوں گا ہر فورم پر اپنے نوجوانوں کی آواز کو سربلند رکھوں گا یوتھ ونگ ہمارا سرمایہ ہے بطور سابق جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ کا کام سب کے سامنے ہے انشاء اللہ صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان بن کر اپنے کام اور اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کروں گا۔

مزیدخبریں