پاک فضائیہ کے ہیرو گروپ کیپٹن (ر) سیف الاعظم بنگلہ دیش میں انتقال کرگئے

Jun 16, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فضائیہ کے ہیرو مایہ ناز فائٹر پائلٹ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ)سیف الاعظم انتقال کر گئے ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انھیں خراج عقیدت پیش گیا۔تفصیلات کے مطابق 1965 کی پاکستان بھارت جنگ میں شاندار کارنامے دکھانے والے پاکستان فضائیہ کے مایہ ناز ہوا بازگروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیف الاعظم طویل علالت کے بعد بنگلہ دیش میں انتقال کر گئے۔پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم جنگی ہیرو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے1965کی پاکستان بھارت جنگ اور 1967کی عرب اسرائیل جنگ میں ان کے جرات مندانہ کارناموں کو سراہا۔ائیر چیف نے مزید کہا کہ وہ ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ تھے اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے لیے ہمیشہ یاد رہیں گے۔

مزیدخبریں