سعودی عرب سے واپس آنیوالے پاکستانی ورکرز کوشدید مشکلات کا سامنا

جدہ (امیر محمد خان سے ) ایک طرف حکومت کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو لانا اسکی اولیت ترجیح ہے دوسری طرف پاکستان جانے کے خواہشمند پاکستانی سعودی عرب سے جانے والی پی آئی اے کی پروازوں پر مہنگے داموں بھی ٹکٹ لینے سے قاصر ہیں سعودی عرب میں قومی ائیر لائن کا آفس بند ہیں ورکرز ٹکٹس خریدیں تو کیسے خریدیں آن لائن ٹکٹس بھی ملنا محال ہوگیا روزانہ سینکڑوں ورکرز ٹکٹس کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ سعودی عرب سے وطن واپسی پاکستانیوں کیلئے اب کسی خواب سے کم نہیں ہے جسکی تعبیر ٹکٹس کے حصول سے مشروط ہے مگر دارلحکومت ریاض میں پی آئی اے کا آفس بند پڑا ہے آن لائن سسٹم سے بھی ٹکٹ کا ملنا مشکل ہوچکا ہے جسکی وجہ سے روزانہ سینکڑوں افراد پی آئی اے کے آفس کے سامنے ٹکٹ کیلئے کھڑے رہتے ہیں مگر ٹکٹس پی آئی اے کے ایجنٹوں سے مقررکردہ ریٹ 1800 ریال کی بجائے تین ہزار ریال سے بھی زائد کا فروخت کیا جا رہا یے جس سے ایسے وہ تمام افراد جن کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں یا جن کے وزٹ ویزوں کی معیاد ختم ہو رہی ہے ان کی وطن واپسی ناممکن ہوگئی ہے اس سے قبل سفارت خانہ پاکستان ایسے افراد کو ٹکٹس مہیا کر رہا تھا مگر پی آئی اے کی جانب سے آن لائن سسٹم کرنے سے ٹکٹ کا حصول مشکل ترین عمل بن چکا ہے سفارت خانہ سے رابطہ ممکن نہیں انکا کہنا ہے ٹکٹ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے قونصلیٹ یا سفارت خانہ کی نہیں پاکستانی ورکرز نے حکومت پاکستان سے معاملے کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن