کراچی (نیوزرپورٹر) امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں جارحیت وظلم کامسلسل ارتکاب کررہا ہے۔ جماعت کے چیرمین سیاسی امورعلامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی سے اہلحدیث مرکز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاحکومت بھارتی فوج کیجانب سے کشمیر میں حالیہ مظالم کیخلاف سفارتی سطح پرعالمی اداروں کو بھارتی مسلمانوں سے امتیازی سلوک سے آگا ہ کرے۔