کراچی (کامرس ڈیسک) سپرہائی وے مویشی منڈی کی انتظامیہ اورترجمان یاوررضاچاولہ نے کہاکہ محکمہ بلدیہ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ شہرمیں جگہ جگہ مویشیاں منڈیاں نہ لگانے کی مکمل حمایت کرتی ہے،کراچی کی شہریوں کی سہولت کے شہرسے دورسپرہائی وے پر900 ایکٹررقبے پرایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگنے جارہی ہے جہاں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے شہری ایک چھت کے نیچے تمام ایس اوپیز کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی خریداری کرسکیں،یاوررضاچاولہ کاکہناتھاکہ سندھ حکومت کے کوروناسے متعلق ہراقدام کی بھرپورحمایت کرتے ہیں جبکہ مویشی منڈی لگنے کی خبرسنتے ہیں مظفرگڑھ کارہائشی اورلاک ڈآون سے چھ ماہ سے بے روزگارجام شفیع بھی کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی پہنچ گیا ،جام شفیع نے مویشی کے ساتھ ہی اپناپڑاوڈال رکھاہے کہتاہے کہ میرے روزگارکاسب سے بڑاذریعہ یہ مویشی منڈی ہے ،مویشی منڈی کے بیوپاریوں نے سندھ حکومت کوبھی یوٹرن سرکارقراردیدیانواب شاہ کے بیوپاری راوجاویدکاکہناتھاکہ سندھ حکومت رات کونوٹی فیکشن جاری کرتی ہے شام کوواپس لے لیتی ،سندھ حکومت اپنے نوٹیفیکشن پرقائم رہے اورمویشی منڈی لگانے کی اجازت دے ،جس بیوپاری نے قربانی کے لیے مویشی خریدلیے ہیں وہاں کہاں لے کرجائیں جگہ جگہ مویشی منڈی لگانے کے بجائے ایک ہی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی جائے ۔