برطانیہ اوریورپی یونین نے برطانیہ کے یورپی یونین کے انخلاء کے بعد سے تعطل کاشکار تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ کیاہے کیونکہ دونوں فریق موسم گرما تک مذاکرات کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
یہ اتفاق رائے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen اور دوسرے یورپی سربراہوں کے درمیان ویڈیوکانفرنس میں کیاگیا جس میں تجارتی مذاکرات کے تین ماہ بعدا ن پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے لئے کہاگیاہے۔
برطانیہ اوریورپی یونین کے ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ کوروناوائرس کی وباء سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود فریقین نے اس امرپراتفاق کیاہے کہ مذاکرات کودوبارہ شروع کرناناگزیرہے۔