سعودی عرب کے زیرکمان اتحادی فوج نے سعودی شہر خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ہتھیاروں سے لیس ڈرون کو تباہ کردیاہے۔
اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق یہ حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی اور املاک کونشانہ بنانے کی کوششوں کاتسلسل ہے۔