بیٹی کے قتل کے شبے میں بھارتی شہری نے خالہ کا سر کاٹ دیا

Jun 16, 2020 | 11:56

ویب ڈیسک

بھارتی شہری نے اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث ہونے کے امکان پر اپنی خالہ کا سر دھڑ سے الگ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھارتی شہری بدھارام سنگھ 60 سالہ خاتون کا کٹا ہوا سر لیکر پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا تاکہ پولیس کو گرفتاری دے سکے۔ مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ یہ سر اس کی خالہ کا ہے جسے اس نے خود قتل کیا ہے جو کالا جادو کرتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو شک تھا کہ تین روز قبل مرنے والی بیٹی خالہ کی وجہ سے مری ہے، کیونکہ چمپا سنگھ(جس کا سر کاٹا گیا) اس کی بیٹی پر کالا جادو کیا تھا۔

 بدھارام سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ اپنے گھر میں سو رہی تھی جب میں گھر میں داخل ہوا اور اسے گھسیٹتا ہوا گھر سے باہر لایا اور کلہاڑی کے وار سے اس کی گردن مار دی۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر متعدد پولیس اہلکار بھی موجود تھے لیکن کسی نے بدھارام سنگھ کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

پولیس نے خاتون کا دھڑ برآمد کرکے اسے پورسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا ہے جبکہ مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2010 کے بعد ہر سال ریاست اڑھیسہ میں 60 کیسز کالے جادو کے باعث قتل کے درج ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں