سعودی عرب میں ایک سال میں 40 لاکھ افراد سنیما گھر گئے

Jun 16, 2020 | 12:18

ویب ڈیسک

سعودی وزارت ثقافت نے مملکت میں ’ثقافتی منظر نامہ‘ سے متعلق پہلی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان نے رپورٹ میں ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے غیر معمولی پھیلاو کو اجاگر کیا ہے۔العربیہ نیٹ کے مطابق مملکت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تھیٹر، لائبریریوں، زبانِ، ورثے، عجائب گھروں، کھانوں، موسیقی، ملبوسات، تاریخی وثقافتی مقامات اور رنگا رنگ میلوں کے بارے میں اعدادوشمار اور خصوصیات سرکاری رپورٹ میں جاری کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 55 فیصد سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران کم از کم کسی ایک میلے یا پروگرام میں شرکت کی ہے۔2019 کے دوران عید الفطر کے موقع پر 90 سعودی شہریوں میں 350 پروگرام کئے گئے۔ عکاظ میلہ 2019 ءکے شائقین کی تعداد 4,98,185 تک پہنچ گئی۔ایک سال کے دوران 604 ادبی کتابیں شائع ہوئیں۔161 سعودی ناول ریکارڈ پر آئے جبکہ سعودی ناول نگاروں نے عربی ناول پر عالمی ایوارڈ حاصل کیا۔ تفریحی سرگرمیوں کی سرپرستی کے ماحول میں سینما گھر بحال ہوئے۔ گزشتہ برس کے آخر تک 40 لاکھ افراد سینما گھر جاکر فلمیں دیکھ چکے ہیں۔ ایک سال میں سعودی عرب نے 101 فلمیں تیار کی ہیں۔

مزیدخبریں