اسلام آباد ہائیکورٹ کاعلی نوازاعوان کوچیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کےعہدے سے ہٹانےکاحکم

Jun 16, 2020 | 13:12

ویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی بطور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی بطورچیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی ،کیس پرمحفوظ شدہ مختصر فیصلہ جسٹس محسن اختر نے سنایا ۔ عدالت نے میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کی درخواست منظور کرتے ہوئے علی نواز اعوان کو چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کاحکم دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئےچیئرمین کمیشن کی تعیناتی کے رولز 6 ماہ میں بنانے کا بھی حکم دیا ہے ۔

مزیدخبریں